22 اپریل، 2017، 11:12 AM

کینیا کی فوج نے صومالیہ میں آپریشن کے دوران 52 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

کینیا کی فوج نے صومالیہ میں آپریشن کے دوران 52 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

کینیا کی فوج نے جنوبی صومالیہ میں آپریشن کر کے دوران وہابی دہشت گرد گروپ الشباب کے 52 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیا کی فوج نے جنوبی صومالیہ میں آپریشن کر کے دوران وہابی دہشت گرد گروپ الشباب کے 52 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔  کینیا کے فوجی ترجمان کرنل جوزف اوتھ کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کی فوج نے صومالیہ کے جنوبی صوبے بطاطی میں وہابی دہشت گرد گروپ الشباب کے مرکز پر حملہ کر کے 52 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ کرنل جوزف کے مطابق فوجی آپریشن کے دوران الشباب کے درجنوں دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔کرنل جوزف کا کہنا تھا کہ فوجی آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کینیا کے ہزاروں کی تعداد میں فوجی افریقین یونین مشن کے تحت صومالیہ سے الشبات کا خاتمہ کرنے کے لئے تعینات ہیں۔

News ID 1871970

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha